ڈاکے ،چوریاں ،شہری رقم اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ڈاکے ،چوریاں ،شہری رقم اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

راشد اور عمران سے موٹرسائیکل چھین لئے ،عرفان ایک لاکھ 25ہزارگنوا بیٹھا

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اورقیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔تھانہ راجہ رام کے علاقے میں عرفان سے دوڈاکوؤں نے ایک لاکھ25ہزارروپے چھین لئے ۔تھانہ سٹی جلالپورکے علاقے میں راشدسے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے ۔تھانہ ممتازآبادکے علاقے میں فیصل سے دوڈاکو7ہزار روپے اورموبائل لے گئے ۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں خاورکو مسلح ڈاکو نے 15ہزاراورموبائل سے محروم کردیا۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے عمران سے دوڈاکو موٹرسائیکل اور5ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں