عوام کو صحت کی سہولتوں تک سہل رسائی دینگے :عمران سکندر

عوام کو صحت کی سہولتوں تک سہل رسائی دینگے :عمران سکندر

ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کے مکمل اندراج انتہائی ضروری ہے :سیکرٹری ہیلتھ

ملتان( نیوز رپورٹر )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات تک سہل رسائی دینے کیلئے کوشاں ہے ،شہریوں کیلئے سروس ڈیلوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔ کمشنر آفس میں صحت کی سہولیات و منصوبہ جات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کے مکمل اندراج انتہائی ضروری ہے ۔سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کی میڈیسن مینجمنٹ بارے ٹریننگ کروائی جائے گی۔ کورونا وبا کیساتھ دیگر وباء امراض پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں