کروڑوں کی لاگت ، میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر مکمل نہ ہو سکا

کروڑوں کی لاگت ، میٹرو کمانڈ  اینڈ کنٹرول سنٹر مکمل نہ ہو سکا

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا

ملتان (نیوز رپورٹر)ایم ڈی اے انتظامیہ نے دسمبر 2021 میں منصوبہ مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی ، میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول کی کثیر منزلہ عمارت کو عارضی طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔ میٹرو بس سروس سے منسلک میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا منصوبہ گزشتہ پانچ سال سے التواء کا شکار ہے ، میٹرو بس کرپشن کیس کی وجہ سے اس منصوبے کے لئے فنڈز جاری نہیں ہو سکے تھے ، جس کی وجہ سے یہ منصوبہ میٹرو بس منصوبے کے فعال ہونے کے باوجود بھی تکمیل کا منتظر رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں