بوریوالا:مسلح طلبہ تنظیموں میں لڑائی ، ایک لڑکا زخمی

بوریوالا:مسلح طلبہ تنظیموں  میں لڑائی ، ایک لڑکا زخمی

مسلح طلبہ تنظیموں میں لڑائی ،فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ایک لڑکا زخمی ہوگیا

بوریوالا( سٹی رپورٹر )لاہور روڈ ڈوگر مارکیٹ کے قریب گزشتہ شب موٹر سائیکل سوار ایک درجن سے زائد مسلح لڑکوں کی دوسرے فریق کو نیچا دکھانے کے لیے فائرنگ ،گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے قریبی آبادی اور دکان داروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لڑائی کے دوران شیشے کی بوتل لگنے سے ایک لڑکا ارسلان زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں