سماعت سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کا عالمی دن کل منایا جائیگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماعت سے محروم افراد کی اشاروں کی زبان کا عالمی دن کل منایا جائے گا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)پہلی مرتبہ اس دن کا انعقاد 2018 میں کیا گیا،سماعت سے محروم افراد کے سماجی حقوق کے تحفظ اور ان کی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اس دن کا انعقاد کیا گیا، یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے ہوا تھا،دسمبر 2017 کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے ذریعے اس دن کو عالمی دن کا درجہ دیا گیا،دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 7.2 کروڑ افراد سماعت سے محروم ہیں،ان میں سے 80 فیصد سے زائد ترقی پزیر ممالک سے ہیں، مجموعی طور پر یہ افرادمختلف اشاروں کی 300 سے زائد زبانیں استعمال کر رہے ہیں۔