تعلیمی افسر موثر اور دیرپا تبدیلیاں لاسکتے ہیں :احتشام نور

تعلیمی افسر موثر اور دیرپا تبدیلیاں لاسکتے ہیں :احتشام نور

سکولوں کو تربیت گاہ کے طور پر بھی سمجھنے کی ضرورت ہے :سیکرٹری ایجوکیشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ تعلیمی افسر لیڈرشپ رول ادا کرتے ہوئے شعبہ تعلیم میں موثر اور دیرپا تبدیلیاں لا سکتے ہیں، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ٹرانس ایجوکیشن، آؤٹ آف سکول چلڈرن پراجیکٹ اور سکول اولمپکس کے پراجیکٹس کو کامیاب بنانے کے لیے سی ای اوز قومی ذمہ داری سمجھ کر ٹیم ورک کے ذریعے کلیدی کردار ادا کریں۔ جنوبی پنجاب کے ایجوکیشن سی ای اوز اور ڈی ای اوز کی کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں کو تعلیم کے تناظر میں دیکھنے کے ساتھ ساتھ تربیت گاہ کے طور پر بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ دفتر میں مسائل کے حل اور ضروری کام کی غرض سے آنے والے ہر استاد کو عزت دی ہے اور اس کا احترام کیا جائے ۔ انہوں نے سی ای اوز کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کے کورٹ کیسز کے معاملات پر توجہ دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں