جرائم پیشہ کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:محمدعلی وسیم

جرائم پیشہ کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:محمدعلی وسیم

تھانہ بارہ میل میں سائلین سے انصاف، ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند :ڈی پی اوخانیوال

بارہ میل(نامہ نگار)ڈی پی او خانیوال محمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ڈکیتوں، منشیات فروشوں،قحبہ خانوں اورجوئے کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، تھانہ بارہ میل میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کیا جائے گا اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بارہ میل کے صحافیوں محمد عمران شاہد،مہر محمد آصف نوناری سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم نے تھانہ بارہ میل کی حدود مست پور پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار محمد افضل اور شاہ زیب کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے بہادر پولیس اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں