‘‘پاکستانیوں کیلئے برطانوی سفری پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ’’

 ‘‘پاکستانیوں کیلئے برطانوی سفری پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ’’

پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکلوانے کیلئے گورنر کی کاوشیں قابل ستائش:حسین جہانیاں

کبیروالا(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے سفری پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند ہے او راس سے پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا،پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لئے گورنر پنجاب چودھری سرور کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل اور پنیاں برادری کی سرکردہ شخصیت ہیبت خان پنیاں کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا وباپر قابو پانے کے لئے بروقت اور دورس نتائج کے حامل فیصلے کئے ہیں او ریہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا نے اس طرح تباہی نہیں پھیلائی جو ہمیں بھارت سمیت دوسرے ممالک میں دیکھنے کو ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تمام متعلقہ اداروں نے کورونا وبا کو قابو میں رکھنے او رایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور کورونا ویکسی نیشن میں بھی پنجاب کا پہلا نمبر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں