کمشنر ملتان واٹر ورکس روڈپر نکاسی آب نہ ہونے پر شدید برہم
دن میں سٹریٹ لائٹس جلنے پر اہلکار کی سرزنش،حضوری باغ روڈ کی جلدتکمیل کا حکم ڈیمانڈ سپلائی کو مانیٹر کرکے مڈل مین کی سرکوبی کی جائے ،اجلاس میں ارشاد احمد کی ہدایت
ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک سروس ڈیلوری انسپکشن کیلئے شہر کا دورہ کیا۔انہوں نے بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور واٹر ورکس روڈ، شاہ رکن عالم میں نکاسی آب نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں مے کہا کہ واسا سکر مشینیں لگا کر نکاسی آب یقینی بنائے ۔جناح پارک کے دورہ کے موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پارک کی اپ گریڈیشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارک سے جھاڑیاں صاف کروا کر تزین و آرائش کی جائے ۔انہوں نے حضوری باغ روڈ کا بھی دورہ کیا اور سڑک کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح کے وقت سٹریٹ لائٹس جلنے پر متعلقہ اہلکار کی سخت سرزنش کی۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ مقررہ وقت میں ہی ٹریکٹر ٹرالیوں کو شہر میں داخل ہونے دیا جائے اور ریت، مٹی وغیرہ والی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ترپال ڈالی جائے ، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے پیراں غائب روڈ پر کراؤن فیلئیر کے مقام کا دورہ کیا اور رات تک مرمتی کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے علاوہ ازیں ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ڈویژن بھر میں گرانفروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر اپنائی گئی ہے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں کمشنر نے سپلائی چین کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمانڈ سپلائی کو مانیٹر کرکے مڈل مین کی سرکوبی کی جائے ۔اضلعی افسدان سبزی و غلہ منڈیوں میں سخت مانیٹرنگ کریں اور علی الصبح منڈیوں کے دورے کر کے نیلامی کا جائزہ لیں۔ ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں کیلئے منڈیوں میں نیلامی میں حصہ لینے کا نظام واضح کردیا ہے ہر شہری سستے داموں اشیائخوردونوش خرید کرسکتا ہے ۔سبزی منڈی میں شہریوں کیلئے ہول سیل پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں۔