پولیو مہم کی کامیابی،ڈپٹی کمشنر کے مختلف یوسیز کے اچانک دورے

پولیو مہم کی کامیابی،ڈپٹی کمشنر کے مختلف یوسیز کے اچانک دورے

عامر کریم نے گلی محلوں ، سکولز میں جاکر بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے

ملتان( کورٹ رپورٹر،نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کامیاب کرنے کیلئے گزشتہ روز شہر کی مختلف یونین کونسلز کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں اور سکولز میں جاکر بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے اور والدین سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے گل گشت اور ایم ڈی اے سمیت اندرون شہر میں گھر گھر جاکر والدین کو پولیو مہم کی افادیت سے بھی آگاہ کیا اور انکے بچوں کو قطرے پلائے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے معصوم بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں