ہائیکورٹ بار ملتان کی پی ایم سی کیخلاف احتجاج کی حمایت کا اعلان
پی ایم سی فل فور آن لائن ٹیسٹ کے معاملے پر نظر ثانی کرے ،ایگریکٹو کمیٹی
ملتان(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں آج پی ایم سی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی مکمل طور پر حمایت کی ہے کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب پہلے ہی پسماندگی کا شکار ہے یہاں انٹرنیٹ کی سہولت بھی بھرپور طریقے سے میسر نہیں ہے پی ایم سی کی جنوبی پنجاب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں اور ان پر ہونے والے احتجاج کو نظر انداز کیا جا رہا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان یہ سمجھتی ہے کہ بارز انسانی بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں اور یہاں حقدار طلبہ اور طالبات کا حق مارا جارہا ہے نا اہل حکومت کے مشیران تعلیمی سہولیات عوام سے چھیننے کے درپے ہیں اور جنوبی پنجاب بالخصوص کمزور طبقات کے حقوق غصب کرنے کی کوششوں میں دن رات مصروف ہیں اس لئے ہائیکورٹ بار ملتان طلبہ اور طالبات کا ساتھ دے گی ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ایم سی فل فور آن لائن ٹیسٹ کے معاملے پر نظر ثانی کرے ۔