مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا مشاور تی اجلاس آج ہوگا

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا مشاور تی اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا

ملتان( نیوز رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، صدر ملتان خالد محمود قریشی، جنرل سیکرتری جنوبی پنجاب ذیشان صدیقی، جنرل سیکرٹری ملتان مرزا نعیم بیگ، غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈینینس 2021 کے تحت بجلی کے بلوں میں اضافی انکم ٹیکس کا نفاذ، نان فائلر کی سم بند کرنے ا یف بی آرکو بجلی، ٹیلی فون، گیس کے کنکشن بھی منقطع کرنے کے اختیارت دئیے جانے اورا یف بی آر کی جانب سے تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف آج ملتان میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی عہدیداران و رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ایم ڈی اے چوک سورج میانی روڈ پر گریس مارکی میں ہو گا جس میں سیلز ٹیکس، پوائنٹ آف سیل، پراپرٹی ٹیکس سمیت چھوٹے تاجروں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں