ڈاکٹر مہر اقبال کو دھمکیاں ،بھتہ مانگنے کا معاملہ، پی ایم اے کی مذمت

 ڈاکٹر مہر اقبال کو دھمکیاں ،بھتہ  مانگنے کا معاملہ، پی ایم اے کی مذمت

پی ایم اے ملتان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں طلب کیا گیا

ملتان(نیوز رپورٹر) جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر اقبال سے بھتہ طلب کئے جانے اور دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بھی سنجیدہ کاروائی عمل میں نہ لائے جانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ پولیس حکام فوری طور پر افسوسناک واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کریں جبکہ سی ای او ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر مہر اقبال اور انکی فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں