پی سی بی کا ماڈل آئین ،ملتان کے کرکٹ کلبوں کے اجلاس طلب

پی سی بی کا ماڈل آئین ،ملتان کے  کرکٹ کلبوں کے اجلاس طلب

پی سی بی کا ماڈل آئین ،ملتان کے کرکٹ کلبوں کے اجلاس طلب کرلئے گئے تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل آئین کے نفاذ اور الیکشن کے انعقاد کے لئے ملتان کے کلبوں کے اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)اس سلسلے میں سپنا کرکٹ کلب کا اجلاس شاہد لودھی کی صدارت میں 29ستمبر کی شام تین بجے لودھی ہاوس علی پارک ویو قاسم بیلہ میں منعقد ہ ہوگا جس میں ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی اور کلب کے عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا جائے گا ،پینتھر ، ہمامیموریل کلب،القاسم کرکٹ کلب کا اجلاس 29ستمبر جبکہ پاک الیون،خان سپورٹس ، القادر میموریل کرکٹ کلب کا اجلاس 30ستمبر کو منعقد ہو گا جبکہ راکس کرکٹ کلب ملتان اور نیو ملتان کرکٹ کلب ملتان کااجلاس 26ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں