لاہور کے بعد ملتان میں بھی انسداد ڈینگی مہم تیز

لاہور کے بعد ملتان میں  بھی انسداد ڈینگی مہم تیز

لاہور میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ملتان میں بھی انسداد ڈینگی مہم مزید تیز کر دی گئی

ملتان(نیوز رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ ڈینگی کا صرف ایک کیس نشتر ہسپتال میں رپورٹ ہوا،رپورٹ ہونے والے مریض کا تعلق ضلع ملتان سے نہیں تھا،مظفر گڑھ کے رہائشی 40 سالہ عبدالقیوم کو 17 ستمبر کو نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا،،حالت بہتر ہونے پر مریض کو گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا ہے ،جبکہ مریض لاہور میں سرکاری ملازم ہے وہیں سے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں