عبدالحکیم میں 2نمبر مشروب کا دھندہ ،لوگ بیمار پڑنے لگے

عبدالحکیم میں 2نمبر مشروب کا دھندہ ،لوگ بیمار پڑنے لگے

بابا سوڈا فیکٹری کا مالک سب انسپکٹر کا فرنٹ مین ،شکایت پربھی کارروائی نہ ہوسکی

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )عبدالحکیم میں فیصل آباد روڈ پربستی مبارک آباد میں بابا سوڈا فیکٹری کے دو نمبر مشروب کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، دو نمبر مشروب سے گلے ، معدہ اور دیگر بیماریاں پھلنے لگی لیکن فوڈ اتھارٹی خاموش یاد رہے ۔فیکٹری مالک مظہر دیندار نے ایک سال قبل فوڈ اتھارٹی کی سیل شدہ کارخانہ کو ملی بھگت سے خود ہی ڈی سیل کر کے دوبارہ جعلی مشروبات کا دھندہ شروع کر دیا ہے اور آج تک جرمانہ بھی ادا نہیں کیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری مالک مظہر دیندار عبدالحکیم میں تعینات ایک سب انسپکٹر کا فرنٹ مین اور ٹاؤٹ بنا ہوا ہے جس کے بل بوتے پر دو نمبر مشروب کا دھندہ کر رہا ہے جس کی رپورٹ خفیہ اداروں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی کر دی ہے لیکن ابھی تک کوہی ایکشن نہیں لیا گیا ۔شہریوں اور خصوصاً مبارک آباد کے لوگوں نے ڈی سی خانیوال اور فوڈ اتھارٹی کے ڈرایکٹر خانیوال سے فوری طور پر جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروئی اور سیل شدہ فیکٹری کو غیر قانونی ڈی سیل کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں