ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں غیرقانونی سائیکل سٹینڈ دوبارہ قائم

 ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں غیرقانونی سائیکل سٹینڈ دوبارہ قائم

علیم نامی چوکیدارافسروں کی ملی بھگت سے اپنا کام چھوڑ کر پیسے وصول کرنے لگا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے ڈپٹی کمشنر آفس سے چند ماہ قبل ختم کروایا گیا غیر قانونی سائیکل سٹینڈ دوبارہ قائم ہوگیا، آفس کا چوکیدار ڈیوٹی چھوڑ کر لوگوں سے زبردستی پیسے وصول کرنے میں مصروف ہے ۔تفصیلات کے مطابق اخبارات میں خبریں لگنے کے بعد چند ماہ قبل ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں قائم غیرقانونی سائیکل سٹینڈ ختم کروایا گیا تاہم افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے چند روز قبل سائیکل سٹینڈ دوبارہ قائم کردیا گیا اورعلیم نامی چوکیدار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر سائیکل سٹینڈ پر شہریوں اور ملازمین سے زبردستی پیسے وصول کرکے ہزاروں روپے کما رہا ہے ،جس کا نہ کوئی حساب ہے اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے ۔ ڈی سی آفس ذرائع کاکہناہے کہ چوکیدار علیم کمائی سے افسروں کو حصہ دیتاہے ۔شہریوں کاکہناہے کہ سائیکل سٹینڈ کے نام پر بھتہ خوری کی جارہی ہے ،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی نوٹس لے کرکارروائی کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں