ڈیڑھ سال سے زیر تعمیر سڑک بارش میں عذاب بن گئی

 ڈیڑھ سال سے زیر تعمیر سڑک بارش میں عذاب بن گئی

کوٹ ملک میں مترو روڈ گڑھوں میں تبدیل ،شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا

دوکوٹہ (نامہ نگار)کوٹ ملک میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے بعد لوگوں کا انتہائی دشواری کا سامناکراپڑا ،لوگ سوشل میڈیا پر منتخب نمائندوں کے خلاف پھٹ پڑے ۔بتایاگیاہے کہ کوٹ ملک دو کوٹہ میں سیوریج کے منصوبے کیلئے تقریبا ڈیڑھ سال قبل سڑک کو اکھاڑا گیا ،سیوریج کا منصوبہ ابھی پورا فنکشنل نہیں ہوا جبکہ مترو روڈ گڑھوں میں تبدیل ہو چکا ہے گزشتہ روزہونے والی بارش کے بعد روڈ کی صورتحال ابتر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سوشل میڈیا پر ارکان اسمبلی کی نالائقی پر پھٹ پڑے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم ایک سال سے اس عذاب کو بھگت رہے ہیں متعدد بار ارکان اسمبلی کی توجہ دلوائی لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں