پاک فوج کے شہید پائلٹ فہد امین کی آبائی علاقے میں نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شہید پائلٹ فہد امین  کی آبائی علاقے میں نماز جنازہ ادا

مردان کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارہ گر جانے کے واقعہ میں شہید ہونے والے پائلٹ فہد امین سیوڑہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ کے نواحی موضع چوہڑ پور سے ہے

خان گڑھ(سٹی رپورٹر) شہید کے والد ملک محمد امین سیوڑہ واپڈا کے ریٹائرڈ ملازم ہیں، فہد امین بدھ کو تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گر جانے سے شہید ہو گئے تھے ان کا جسد خاکی خان گڑھ ان کے گاؤں چاہ درویش والہ پہنچا یاگیا،نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام ،افسروں اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہیں مقامی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں