اوورریڈنگ،بلنگ کرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی: اکرام الحق

اوورریڈنگ،بلنگ کرنیوالوں کیخلاف  محکمانہ کارروائی کی جائیگی: اکرام الحق

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ اوورریڈنگ /اووربلنگ کرنے والے افسران واہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ قانونی کارروائی کی جائے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر) صارفین کے شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے کسٹمرسروسز سنٹرز/شکایات سنٹرز میں شفٹوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو میلسی ڈویژن کے دورے کے موقع پرافسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے میلسی ڈویژن کے کسٹمرسروسزسنٹر میں شکایات رجسٹر اور آن لائن درج ہونے والی شکایات کی فہرستوں کی چیکنگ کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں