امن کا عالمی دن،ویمن یونیورسٹی ملتان میں انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد

امن کا عالمی دن،ویمن یونیورسٹی  ملتان میں انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان میں امن کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل ویب نار کا اہتمام کیاگیا

ملتان(خصوصی رپورٹر) جس کا عنوان‘‘امن کا بین الاقوامی دن اور اندرونی امن’’ تھا اس کی کوآرڈینیٹرچیئرپرسن سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ عائشہ خان تھیں ویبنار سے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ آج پوری دنیا بدامنی کا شکار ہے ۔ امن کا عالمی دن تو منایا جا رہا ہے مگر آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کوتین سال ہوگئے ، وہاں ہر گھر جیل، ہسپتال اور قبرستان بن گیا ہے ، وہاں انسانیت سوز داستانیں رقم کی جارہی ہیں، درندگی کی انتہا ہے لیکن امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے اس کرفیو کو ختم کروانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ٹورنٹو یونیورسٹی کے ڈاکٹر اقبال شاہ نے کہا اس دن کا مقصد دنیا کو آگاہی دینا ہے کہ ایسے پائیدار حالات بنائے جائیں جن میں جنگ نہ ہو۔یونیورسٹی آف ملائشیا کے ڈاکٹر سننان کا کہنا تھا کہ اندرونی امن کی کوششوں کو عالمی امن سے الگ نہیں کرسکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں