عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنما ملک عبدالرشید کی والدہ انتقال کر گئیں
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنما ملک عبدالرشید کی والدہ گذشتہ روز بقضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں
ملتان(خبرنگارخصوصی)چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی،مرکزی سیکرٹری کوارڈنیشن عارف چوہدری،مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود،صوبائی صدر میاں نوراحمد سہو،مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤمحمد عارف رضوی،افتخار قریشی ایڈووکیٹ،سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،چوہدری قمرعباس دھول،میجراقبال چغتائی،مہرشعبان ورک اوردیگر نے ملک عبدالرشید سے انکی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔