زمیندار کے 3مویشی زہر سے ہلاک ،10کی حالت تشویشناک
چوک سرور شہید کے نواحی چک میں محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا س
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)نا معلوم افراد نے زمیندار کے مویشیوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا ، تین مویشی ہلاک ،10کی حالت تشویشناک ہے ، محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے جا نوروں کے نمو نے نہ لئے جا سکے ۔بتایاگیاہے کہ چوک سرور شہید کے نواحی چک نمبر639ٹی ڈی اے کے زمیندار عنایت اﷲ باجوہ کے بھا نے میں بندھے مویشیوں کو نا معلوم افراد نے زہر دے دیا جس کی وجہ سے اس کے تین مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ 10 کی حالت تشویشناک ہے ،اطلاع دینے کے باوجود لائیو سٹاک کا کوئی افسر موقع پر نہ پہنچا تو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی جانوروں کا دیسی علاج شروع کیا اور باقی جانورں کو بچالیا۔پو لیس تھا نہ سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہو نے والے اور متاثرہ مویشیوں کا میڈیکل ڈاکٹ جاری کر دیا ۔اہالیان علاقہ اور عنایت علی باجوہ نے شدید احتجاج کرتے ہو محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے عملے کی نااہلی اور غفلت پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے ۔