میلسی میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 6دکانیں سیل
اسسٹنٹ کمشنر کی کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والوں کیخلاف کارروائی
میلسی(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر اور ڈی ایس پی میلسی فرخ جاوید کی سربراہی میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے حکام نے حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے نفاذ کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کیخلاف کاروائی شروع کر دی ،گزشتہ روز انہوں نے قائد اعظم روڈ میلسی اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ کیا اور دکانداروں سے کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ طلب کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور عملے کی کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجوہات پر 6 دکانوں کو سیل کر دیا۔اے سی عبد الرزاق علی ڈوگر نے کہا کہ ہر شخص کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ہر صورت لگوائیں اور اس کا سرٹیفکیٹ بھی اپنے ہمراہ رکھیں حکومت کی ہدایات پر کمرشل مارکیٹس اور بازاروں کا وزٹ جاری رہے گا ۔