سردی میں گیس بندش کا فائدہ اٹھانے کیلئے لکڑی ،کوئلہ ذخیرہ

 سردی میں گیس بندش کا فائدہ اٹھانے کیلئے لکڑی ،کوئلہ ذخیرہ

پریشر میں کمی ،سلنڈر کی من مانی قیمتیں وصول ،سخت نوٹس لینے کامطالبہ

سرگودھا(نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں سردی کے دوران گیس کی ممکنہ بندش کے پیش نظر لکڑی اور کوئلے کی ذخیرہ اندوزی ابھی سے شروع ہو گئی ہے ،تفصیل کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں جزوی طور پر گیس پریشر میں کمی کا سلسلہ وقت کے ساتھ ساتھ دراز ہو رہا ہے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں دکانداروں نے گھریلو وکمرشل سلنڈر کی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر رکھی ہیں وہاں موسم کی تبدیلی کے پیش نظر لکڑی اور کوئلے کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہو گئی ہے صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اس امر کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں