بچوں کیلئے کیلے چرانے والی غریب ماں پرریڑھی بان کا تشدد

بچوں کیلئے کیلے چرانے والی غریب ماں پرریڑھی بان کا تشدد

سرسے چادر کھینچ لی ،ویڈیو وائرل ،واقعہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے قریب پیش آیا

شجاع آباد،سکندر آباد( سٹی رپورٹر،نامہ نگار)غریب ماں نے بچوں کی کیلے کھانے کی فرمائش پوری کرنے کیلئے ریڑھی سے کیلے چرانے کی کوشش کی جس پر ریڑھی بان نے تھانہ سٹی شجاع آباد کے چند گز کے فاصلے پر خاتون کو بھرے بازار میں تشدد کانشانہ بناڈالا، سر سے چادر کھینچ لی ،ا س واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،سماجی حلقوں نے ریڑھی بان کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کردیا۔بتایاگیاہے کہ شجاع آباد میں غربت کے ستائے بچوں کا کیلے کھانے کو دل چاہا تو ماں سے فرمائش کرڈالی لیکن مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے ماں کی جیب خالی تھی بچوں کی فرمائش نے ماں کو کیلے چوری کرنے پر مجبور کردیا ۔ریڑھی با ن نے خاتون کو کیلے چوری کرتے دیکھ لیا اور چوری کرنے پر اسے اور اس کے ساتھ آئی خاتون کو بھرے بازار تھانہ سٹی کے چند گز کے فاصلے پر شدید تشددکانشانہ بنایا اور ان کے سروں سے چادریں کھینچ لیں ،اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔ عوامیو سماجی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے ریڑھی با ن کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں