انسدادپولیو مہم ،والدین ٹیموں سے تعاون کریں:مبین الٰہی

انسدادپولیو مہم ،والدین ٹیموں سے تعاون کریں:مبین الٰہی

شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر بھی بچوں کوقطرے پلائے جارہے ہیں :ڈپٹی کمشنر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے جس کیلئے انسدادِ پولیو ٹیمیں متحرک ہیں، انسدادِ پولیو ٹیموں کی چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ،والدین بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں انسدادِ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔اپنے آفس میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وہاڑی کا وزٹ کیا انہوں نے ایمرجنسی، میڈیکل، کورونا اورآئی وارڈز کامعائنہ کیا،انہوں نے نے آئی وارڈ میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں