وبائی امراض کے ہسپتال کا ہونا ضروری:ینگ ڈاکٹر

 وبائی امراض کے ہسپتال کا ہونا ضروری:ینگ ڈاکٹر

نشتر،کارڈیالوجی اور چلڈرن کمپلیکس میں خالی اسامیاں پربھرتیاں کی جائیںینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات میں مطالبے

ملتان(نیوز رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کا وفد پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان کی قیادت میں گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر میاں عدنان نے بتایا کہ کورونا ڈینگی سیزنل انفلوئنزا اور اس طرح کے دیگر امراض سے نمٹنے کے لئے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں وبائی امراض ہسپتال کا ہونا نہایت ضروری ہے ، نشتر ہسپتال،کارڈیالوجی ہسپتال ،اور چلڈرن کمپلیکس میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کی خالی آسامیوں پر بھرتی،ایڈہاک بھرتیوں پر سے پابندی ہٹائے جانے جبکہ ملتان کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں میں میڈیکل افسران کی بھرتی سمیت ایڈہاک پر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی بھرتی کے رکے ہوئے احکامات کو جاری کرنے کے حوالے سے مطالبات سامنے رکھے جس پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے تمام مطالبات فوری طور پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں