خانیوال :نوویکسی نیشن نو سروس پر عمل شروع

خانیوال :نوویکسی نیشن  نو سروس پر عمل شروع

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر ضلع میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لئے طے کردہ پالیسی نوویکسی نیشن نو سروس پر عمل شروع کردیا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر ضلع میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لئے طے کردہ پالیسی نوویکسی نیشن نو سروس پر عمل شروع کردیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے اس سلسلہ میں شہر کے پٹرول پمپس اور نادرا دفتر کا دورہ کرکے ویکسین نہ کرانے والے شہریوں کو سروس کی فراہمی سے روک دیا،انہوں نے نادرا دفتر میں نوماسک نو سروس پالیسی پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں