کورونا کیسز میں کمی ،تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

کورونا کیسز میں کمی ،تمام  تعلیمی ادارے کھل گئے

پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث تمام تعلیمی ادارے گزشتہ روز سے کھل گئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق گزشتہ روز میڈیکل وڈینٹل کالجز،نرسنگ سکول وکالجز اور پیرا میڈیکل سکولز کھل گئے تاہم طبی تعلیمی اداروں میں ثقافتی اور تفریحی ایونٹ کرانے پر مکمل پابندی ہوگی ،طبی تعلیمی اداروں کے سربراہ اپنے ٹیچنگ سٹاف اور طالبعلموں کو کورونا ویکسی نیشن لازمی کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں