’’بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی وقت کی ضرورت قرار‘‘
اس کام کیلئے سب کو کرداراداکرناہوگا:حامد سعید کاظمی،نفیس انصاری ودیگرمقررین
ملتان(خبرنگار خصوصی)میڈیا کمیونیکیشز کے زیر اہتمام ملتان بین المذاہب فورم 3 کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی،چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد جمیل نے ملتان بین المذاہب فورم کے مقاصد سے آگاہ کیا ۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی، سابق ارکان پارلیمنٹ نفیس احمد انصاری، احمد مجتبیٰ گیلانی، سابق ڈپٹی میئر اسلم سعید قریشی اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے جس کے فروغ کے لئے سب طبقات کو ملکر کردار اداکرنا ہوگا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خواہ ہمارا کسی بھی مسلک، مذہب یا مکتبہ فکر سے تعلق کیوں نہ ہو، پرامن اور خوشحال پاکستان کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہے ۔