چائلڈ پروٹیکشن بیورو کوایک سال سے 9سالہ بچے کے ورثاکی تلاش
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو رہائش پذیر 9 سالہ گمشدہ بچے کے ورثا کی تلاش ہے
ملتان(خبرنگارخصوصی) بچے کو 1 سال قبل پولیس سٹیشن سٹی ڈسٹرکٹ لیہ نے گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا تھا۔ ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق بچہ اپنا نام اقبال ولد موسیٰ بتاتا ہے ، اپنے گھر کا ایڈریس نہیں جانتا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ کی بھرپور کاوش کے باوجود تاحال بچے کے لواحقین کا معلوم نہیں ہو سکا۔