ساڑھے 8کروڑ مالیت کی 9ایکڑ اراضی واگزار
ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی ہدایت پر تحصیلدار وہاڑی حافظ اقبال محمود کاٹھیا نے چک نمبر 543ای بی ماچھیوال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا
وہاڑی ( خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا )انہوں نے اس موقع پر 8کروڑ 52لاکھ روپے مالیت کی 9ایکڑ اراضی واگزار کرائی، تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔