15 سے 17 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کردیا:عامرکریم
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 15 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جارہا ہے
ملتان(کورٹ رپورٹر)تمام تعلیمی اداروں اور مدارس میں زیر تعلیم طلباکو 27 ستمبر سے ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں منعقدہ محکمہ صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔