وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی کاہسپتال کادورہ
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شعبہ انتہائی نگہداشت نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا
ملتان (نیوز رپورٹر )اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ، ڈیوٹی پر موجود طبی عملے سے انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت سے متعلقہ مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے متعلقہ سٹاف کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔