ظہور الٰہی نڈر بے باک سیاستدان تھے : ق لیگی رہنما

 ظہور الٰہی نڈر بے باک سیاستدان تھے : ق لیگی رہنما

ان کی تیسری نسل قوم کی خدمت کر رہی اور انکا مشن جاری رکھے ہوئے ہے

ملتان( سٹاف رپورٹر )چوہدری ظہور الٰہی شہید کی سیاست میں غریبوں سے محبت دین اسلام کی سربلندی مہمان نوازی رواداری سیاسی مخالفین سے اخلاق پیار سے پیش آنا ایسی مثالیں ہیں جو کسی اور سیاسی خاندان میں نہیں پائی جاتی ان کی تیسری نسل قوم کی خدمت کر رہی ہے اور انکا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر رائے منصب علی ،ممبر سنٹرل کمیٹی مسلم لیگ مخدوم یزدانی گیلانی ،ضلعی صدر مسلم لیگ ڈاکٹر خالد خاکوانی ، سابق ایم پی اے بیگم شمیم اختر ترجمان مسلم لیگ ضلع ملتان وسینئر نائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ کی رہائشگاہ پر نے چوہدری ظہور الٰہی شہید کی 40ویں برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید جیسا مدبر ،بے باک اور نڈر سیاست دان صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ ،اس موقع پر چوہدری ظہور الٰہی شہیدکی مغفرت کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی ،تقریب میں موسی خاکوانی ایڈووکیٹ، ملک تاج جوئیہ ، یاسمین خاکوانی مخدوم بابر ، رانا محمد اشرف ،چوہدری عمران جٹ ،رائے وحید مراد ،رانا اسامہ حفیظ، دوست محمد تھہیم ، ملک حسن ارائیں ناصر محمود کمبوہ ،ڈاکٹر وسیم صفدرسمیت کارکنوں نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں