بی ایس ہیومن نیوٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس

بی ایس ہیومن نیوٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس

نشترمیڈیکل اورایم این ایس زرعی یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبران ودیگر کی شرکت

ملتان(نیوز رپورٹر )وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ا یم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے جاری بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس ڈگری پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سمیت دونوں جامعات کے فیکلٹی اور رجسٹرار برانچ کے ممبران نے شرکت کی، دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے احاطہ میں شجر کاری کی گئی،جس کا باقاعدہ آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے ہاتھ سے پودالگاکر کیا ، اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں