پنجاب آڈٹ اورٹریژررزاکاؤنٹس تنظیموں کامشترکہ اجلاس

پنجاب آڈٹ اورٹریژررزاکاؤنٹس تنظیموں کامشترکہ اجلاس

اکاؤنٹس آفس کے افسروں اور اہلکاروں کے نام پر لوٹ مار کی شکایات پر غور

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پنجاب آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن، پنجاب ٹریژرز اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ضلعی صدور محمد نثار خان اور سجاد حسین ساجدکی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں کلرکس کی طرف سے اکاؤنٹس آفس کے افسروں اور اہلکاروں کے نام پر لوٹ مار کی شکایات پر غور اور کلرکس یونینز کی بلیک میل کرنے کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور کی گئی، اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کرپٹ عناصر کا آفس میں داخلہ بند کرنا انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے اور اگر کلرکس کی طرف سے من گھڑت جھوٹے الزامات اور کار سرکار میں مداخلت کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر تک وسیع کردیا جائے گا ،اس لیے کلیریکل سٹاف اکاؤنٹس آفس کے افسران و ملازمین کو ہراساں کرنے اور ناجائز کام کرنے کے اصرار سے باز آجائیں، اسی میں ان کی بہتری ہے ، دریں اثناء پنجاب ٹیچرز ایسو سی ایشن کے سینئر رہنماؤں میاں محمد اقبال مہر محمد مختار سیف نے کہا ہے کہ اکاؤنٹس آفیسر اعجاز بھٹی اچھی شہرت رکھنے کے ساتھ فوری کام نمٹانے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔، بعض کلرکس دھونس دکھا کر انہیں بلاجواز طور پر پریشان کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں