چہلم امام حسینؓ ،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی اوخانیوال نے سکیورٹی کا جائزہ لیا

چہلم امام حسینؓ ،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی اوخانیوال نے سکیورٹی کا جائزہ لیا

چہلم کے جلوس ومجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،محمد علی وسیم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کا خانیوال میں چہلم امام حسینؓ کے جلوس/مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تھانہ خانیوال کہنہ بستی چن شاہ اور تھانہ نواں شہر بستی نواں شہر کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اونے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے راستوں کا وزٹ بھی کیااس موقع پر ممبران امن کمیٹی اور دیگر پولیس آفسران بھی ہمراہ تھے اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ چہلم امام حسینؓ کے جلوس ومجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں اور بیرئر سے بند کیا جائے گاپولیس کے جوانوں کے ساتھ رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ واک تھروگیٹ ومیٹل ڈیکٹرکے ذریعے شرکاء مجالس وجلوس کی تلاشی کے عمل کویقینی بنایا جائے گاانہوں نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ڈائیورشن لگا کر متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے جلوسوں ومجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہاکہ جلوس کے راستوں کو مکمل کلئیر کروا لیا گیا ہے جلوس/مجالس میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں