تاجروں کی مہنگائی اوربڑھتے ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی ریلی ،دھرنا

 تاجروں کی مہنگائی اوربڑھتے  ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی ریلی ،دھرنا

مرکزی انجمن تاجران میلسی کی جانب سے مہنگائی اور بڑھتے ہو ئے ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ریلی نکالی گئی

میلسی(نمائندہ دنیا) ریلی کے دوران تاجروں نے مہنگائی کا علامتی جنازہ بھی پڑھایا احتجاجی ریلی کی قیادت مرکزی صدر شیخ محمد سلیم نے کی اور انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے مزدور طبقہ اور غریبوں کا جینا محال کر دیاہے ۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترسنے لگے ہیں حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ملک بھر میں پراپرٹی ٹیکس میں تین گنا اضافہ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ کر کے حکومت نے عام آدمی کو جیتے جی مار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں