بیٹی واپس مانگنے پربااثر افراد نے محنت کش خاندان پر مقدمہ کرادیا

بیٹی واپس مانگنے پربااثر افراد نے محنت کش خاندان پر مقدمہ کرادیا

ارشدآرائیں نے بیٹی کو اغوا کیا پنجایت کے ذریعے واپسی کا مطالبہ کرتے رہےارشدنے اپنے ہی بیٹے کا جھوٹااغوا کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ کرادیا،سکندرعلی ،محمد نواز

لڈن(نامہ نگار) تھانہ لڈن کے نواحی علاقہ موضع دولت آباد کا رہائشی سکندرعلی ،محمد نواز اور نذرحسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہاکہ کچھ عرصہ قبل میری بیٹی کو بااثرارشدآرائیں نے اغواہ کر لیا ہم نے کئی دفعہ پنجایت کے ذریعے بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے لیکن میری بیٹی کوواپس دینے سے انکار کردیا گزشتہ روز ارشد آرائیں نے مبینہ طورپر پلاننگ کرکے اپنے ہی بیٹے حسنین ارشد کے اغواہ کا ڈرامہ رچایا اور مجھ پر اور میرے رشتے داروں پر تھانہ لڈن میں اغواہ کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ہم غریب لوگ ہیں کدھر جائیں وہ بااثر افراد ہیں لہذا ہم وزیراعلیٰ پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آرپی او ملتان اورڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میری بیٹی کو واپس کرواکر ہم پر تھانہ لڈن میں درج اغواہ کاجھوٹا مقدمہ خارج کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں