معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا لازمی:منصور اکبر

معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا لازمی:منصور اکبر

خواتین کو جو حقوق اسلام نے دئیے ہیں وہ ہمیں بھی دینے ہونگے ،ظفر اقبال

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاہے کہ معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا لازمی امر ہے اور جس معاشرہ میں خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہے وہ معاشرہ ادھورا ہے ۔بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں وویمن ڈسٹرکٹ پیس فورم ٹوکے زیراہتمام منعقدہ آگاہی سیمینار سے وائس چانسلر کا مزید کہناتھا کہ تعلیم کے بغیر کسی معاشرے کی ترقی ناممکن ہے اور آج کے جدید دور میں خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ماں کے روپ میں ایک نسل کو علم کی بدولت باآسانی سنوار سکتی ہے اور ویسے بھی خواتین کو برابری کے حقوق حاصل ہیں تقریب سے مہمان اعزاز ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا کہناتھا کہ خواتین کو جو حقوق اسلام نے دئیے ہیں وہ ہمیں بھی دینے ہونگے تب ہی ایک مثالی معاشرتہ تشکیل پاسکتا ہے ۔ میڈم انعم ریاض ، ریسرچ سکالر پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ وومن فوم کی تاریخ پر روشنی ڈالی ،نوشین بلوچ اسسٹنٹ پروفیسر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے بھی خصوصی طور پر عورت کی جدوجہد کا ذکر کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں