عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے ملتان میں ریلی نکالی گئی

عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے ملتان میں ریلی نکالی گئی

ریلی ٹی ڈی سی پی اور بائیکرز ٹریولرز ایسوسی ایشن نے ملتان پریس کلب سے نکالی

ملتان (نیوز رپورٹر) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی) اورپاکستان بائیکرز ٹریولرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے ملتان پریس کلب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں ملتان سمیت مختلف شہروں کے درجنوں بائیکرز اور سیاحوں نے حصہ لیا ۔یہ ریلی پریس کلب ملتان سے شروع ہوکر گھنٹہ گھر،چونگی نمبر9 اور پھر بوسن روڈ پر اختتام پذیر ہو گئی۔ معروف موٹر سائیکلسٹ و سیاح محمد اقبال گھانگلہ نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال کیا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سیاحوں کو پاکستان کے خوبصورت علاقوں میں لانے لانے کے لئے ترغیبات متعارف کرائے اور سیاحت کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی ملتان اشعر اقبال ملک نے کہا کہ ہر سال عالمی یوم سیاحت27ستمبر کو منایا جاتا ہے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں