کمشنر اور ڈپٹی کا شہر کا دورہ،سڑکوں،ڈیوائیڈرز کی کومبنگ کا حکم

کمشنر اور ڈپٹی کا شہر کا دورہ،سڑکوں،ڈیوائیڈرز کی کومبنگ کا حکم

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دور دراز کے علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کرے ، ڈاکٹر ارشاد احمد صفائی سے متعلق تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم

ملتان(و قائع نگار خصوصی ) ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ شہر اولیاء کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے پرعزم ہے ۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں شہر کے ہنگامی دورے کئے اور سڑکوں،ڈیوائیڈرز کی کومبنگ کا بھی حکم دیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مظفر آباد سمیت ملحقہ علاقوں کی صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی مختص یونین کونسلز میں دور دراز کے علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کرے ۔شہریوں کو پاک صاف ماحول کی فراہمی کیلئے کمپنی کارروائی کرے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ صفائی سے متعلق تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔کمپنی کو جدید مشینری فراہم کرکے قدموں پر کھڑا کرینگے ۔گلی محلوں میں صفائی بہتر کرکے شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلائیں۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے صفائی آپریشن پر بریفننگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں