ملتان: مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ

ملتان: مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ

چینی اور آٹے سمیت اشیائے خور ونوش کے نئے ارزاں سرکاری ریٹس پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائیگا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چیکنگ کا ٹاسک دیدیا،ڈپٹی کمشنر

ملتان(کورٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ کردیا گیا ہے چینی اور آٹے سمیت اشیائے خور ونوش کے نئے ارزاں سرکاری ریٹس پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ریٹس کے فوری نفاذ کی چیکنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سستی چینی فراہمی کیلئے اضلاع کو شوگر ملز الاٹ کی ہیں۔ضلعی انتظامیہ ملتان دو شوگر ملز سے براہ راست چینی مارکیٹ میں سپلائی کرائیگی تاکہ قیمتیں کنٹرول کی جاسکیں۔آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فلور ملز سے مکمل رابطے میں ہیں کسی بھی آٹا پوائنٹ پر قلت نہیں آنے دینگے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کا کڑا احتساب کرینگے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہول سیل ڈیلرز کی مشاورت سے نئے سرکاری ریٹس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں