نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کے وفد کی رانا الطاف سے ملاقات

نشتر میڈیکل یونیورسٹی  کے طلبا وطالبات کے وفد کی رانا الطاف سے ملاقات

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کے وفد نے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف سے ان کے آفس میں ملاقات کی

ملتان ( نیوز رپورٹر)اور ان سے درپیش مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جن میں سرفہرست ہاسٹلز اور کالج کینٹین اور امتحانات کی تیاری کے حوالے سے آمورز تھے ۔ وفد کے ساتھ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وفد کے شرکاء کو طلباء وطالبات سے متعلقہ تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں