چہلم شہدائے کربلا ،واساکی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات

چہلم شہدائے کربلا  ،واساکی  جانب سے فراہمی و نکاسی  آب کے خصوصی انتظامات

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کی ہدایت پر واسا کی طرف سے چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کا سلسلہ منگل کے روز جاری رہا

ملتان( وقائع نگار خصوصی )جلوسوں کی گزرگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب اور ارد گرد کے علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لئے تمام سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژنوں کی ٹیمیں متحرک رہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے شہر کے مختلف علاقوں میں چہلم کے جلوس روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں