تقسیم میلاد ایوارڈکیلئے عظیم الشان استقبالیہ تقریب آج منعقد ہو گی
مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام فروغِ میلاد کیلئے جدوجہد کرنے والے میلادیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور تقسیم میلاد ایوارڈکیلئے عظیم الشان استقبالیہ تقریب آج 7 بجے شام مقامی شادی ہال میں منعقد ہوگی
ملتان(خبرنگارخصوصی)مرکزی میلاد کمیٹی کے سربراہ رکن الدین ندیم حامدی نے استقبالیہ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب بھر میں فروغ میلاد کے حوالے سے منعقد ہونیوالی تقاریب میں یہ تقریب منفرد حیثیت کی حامل ہوگی۔