ڈاکو گھر سے 5لاکھ نقدی،2موٹرسائیکلیں طلائی زیورات لوٹ کرفرار
نواحی گاؤں 225ای بی میں ڈاکوؤں نے اہل خا نہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ روپے نقدی، 2عددموٹر سائیکلیں اور طلائی زیورات لوٹ لیے
بورے والا ( نمائندہ دنیا)ملک اعجاز اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ 5 نامعلوم ڈاکو گھر میں داخل ہو کر5 لاکھ روپے نقدی،2عدد موٹر سائیکلیں، موبائل فون، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔