ملزم کھیت کنارے کھڑی موٹرسائیکل اورکھادکی بوری لیکرفرار

ملزم کھیت کنارے کھڑی  موٹرسائیکل اورکھادکی بوری لیکرفرار

نامعلوم ملزم کاشتکار کی کھیت کنارے کھڑی موٹرسائیکل اورکھاد کی بوری لے کرفرارہوگیا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )کاشتکار بابا عاشق اپنی موٹرسائیکل پر کھاد کی بوری لے کر آبا اور موٹرسائیکل کھیت کے کنارے کھڑی کر کے پانی دیکھنے کے لیے چلا گیا، اسی دوران ایک ملزم موٹرسائیکل کھاد کی بوری سمیت بھگا کر لے گیا،بابا عاشق نے اسے آواز دی توکہنے لگا مجھے کھاد کی بوری بھی چاہئے تھی ،میری ضرورت پوری ہوگئی ،سٹی پولیس نے اطلاع پرموقع پر پہنچ کر معلومات اکٹھی کیں ۔ بابا عاشق نے آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ملتان سے واردات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں